ٹرمپ کا تارکین وطن کو واپس ان کے ملک بھیجنے کا فیصلہ

Last Updated On 24 June,2018 10:35 pm

نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے جلد سے جلد واپس بھیج دیا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ تارکین وطن کو اپنے ملک میں داخلے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہماری امیگریشن پالیسیوں کا ساری دنیا میں مذاق اڑایا گیا۔ یہ ان لوگوں کے ساتھ بہت نا انصافی ہو گی جو سالوں سے قطاروں میں لگ کر امیگریشن کے لیے اپنی باری کا انتظارکر رہے ہیں۔

تاہم بہت سے کیسسز میں امریکی قوانین کے تحت غیرقانونی تارکین وطن کو عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔