لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں سیاسی بحران حل ہو گیا، لبرل پارٹی نے وزیر خزانہ سکاٹ موریسن کو وزیر اعظم نامزد کر دیا، وہ گزشتہ ایک دہائی میں چھٹے وزیر اعظم ہیں۔
آسٹریلیا کے وزیر خزانہ سکاٹ موریسن لبرل پارٹی کی قیادت کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کے نئے وزیراعظم ہوں گے۔ موریسن 10 سال سے بھی کم عرصے میں بننے والے آسٹریلیا کے چھٹے وزیراعظم ہوں گے۔
موجودہ وزیراعظم مالکولم ٹرن بل جنہوں نے پارٹی کی اکثریت کی حمایت کھونے کے بعد قیادت کا اجلاس بلایا ہے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔