یمن (نیٹ نیوز ) یمن کے فوجی ذریعے کے مطابق سرکاری فوج نے مغربی ساحلی محاذ پر ایک کارروائی کے دوران کم سے کم 12 حوثی باغی جنگجوؤں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے باغیوں میں بعض اہم کمانڈر بھی شامل ہیں۔
العربیہ کے مطابق یمنی فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ الحدیدہ گورنری کے قریب الدریھمی میں فوجی کارروائی کےدوران 12 باغی ہلاک ہوگئے۔ ادھر المصلوب ڈاریکٹوریٹ میں ساقیہ کے محاذ پر عرب اتحادی فوج نے باغیوں کے متعدد ٹھکانوں پر بم باری کی۔
البیضاء گورنری میں ایک کارروائی میں حوثی کمانڈر عبداللہ محمد علی الدیلمی ہلاک ہوگیا۔ اس کے علاوہ ذمار اور الملاجم کے محاذوں پر بھی متعدد باغی ہلاک ہوئے ہیں۔