انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

Last Updated On 28 September,2018 05:52 pm

جکارتہ: (دنیا نیوز) انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے کے زوردار جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت سات اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی، حکام نے سونامی وارننگ جاری کر دی۔

جیالوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 7 اعشاریہ پانچ ریکارڈ کی گئی۔

اس سے پہلے آج ہی اس علاقے میں 6 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ آیا تھا، حکام نے سونامی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔