واشنگٹن: (دنیا نیوز) ترکی میں ناکام بغاوت کے مرکزی کردار فتح اللہ گولن کی حوالگی کے لیے امریکا اور ترکی کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ 2016 میں ناکام بغاوت کے دوران 250 افراد مارے گئے تھے۔
ترکی میں ناکام بغاوت کے معاملے فوجی بغاوت کے مرکزی کردارفتح اللہ گولن کی حوالگی کیلئے امریکا اور ترکی کے درمیان بات چیت کا آغاز ہو گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق ایف بی آئی اور دیگر امریکی ایجنسیوں کے وفد ترک حکام سے ملاقات کریں گے جس کے بعد ناکام بغاوت کے اہم ملزم سے ملاقات کی جائے گی۔ترکی 2016 کی ناکام بغاوت کا ذمہ دار فتح اللہ گولن کو ٹھہراتا ہے جس میں 250افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔