انقرہ: (دنیا نیوز) امریکی قومی سلامتی مشیر جون بولٹن کردوں کے لیے ضمانت حاصل کرنے ترکی پہنچ گئے۔
ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں امریکی فوجی سربراہ جنرل جوزف ڈنفورڈ بھی انکے ہمراہ ہونگے، گزشتہ روز جون بولٹن نے کہا تھا کہ امریکا شام سے فوجیں تب تک واپس نہیں بلائے گا۔ جب تک ترکی امریکی اتحادی کردوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دیتا، دوسری طرف ترکی شام میں موجود کرد ملیشیا کو دہشت گرد سمجھتا ہے اور انکے خلاف متعدد آپریشن بھی کر چکا ہے۔