انقرہ: (دنیا نیوز) ترک صدر اردگان نے جون بولٹن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے ترکی سے ضمانت کا تقاضا کر کے بڑی غلطی کی ہے۔
پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردگان نے کہا کہ ترکی کسی صورت کرد ملیشیا کو ضمانت نہیں دے گا۔ چند روز پہلے جون بولٹن نے اسرائیل کے دورے کے دوران بیان دیا تھا کہ امریکا شام میں اپنے اتحادیوں کو مرنے کے لیے نہیں چھوڑ سکتا، جب تک ترکی کُردوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے دیتا تب تک امریکا شام سے فوجیں واپس نہیں بلائے گا، غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بولٹن نے ترکی کو خبردار بھی کیا تھا کہ وہ امریکا کو اعتماد میں لیے بغیر شام میں آپریشن نہ کرے۔