پیرس: (دنیا نیوز ) فرانس میں حکومت مخالف احتجاج کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے، پولیس اہلکار کو مارنے والاسابق باکسنگ چیمپئن کرسٹوفے ڈیٹنگر کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
فرانسیسی حکومت نے مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کےلیے نئی قانون سازی کا فیصلہ کر لیا، بغیر اجازت مظاہروں اور ماسک پہن کر مظاہرے میں شرکت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی، احتجاج کے دوران پولیس اہلکار کو مکے جڑنے والے سابق باکسنگ چیمپئن کرسٹوفے ڈیٹنگر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔