امریکا نے ایران پر دباو بڑھانے کی کوششیں تیز کر دیں، مائیک پومپیو

Last Updated On 08 January,2019 10:07 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایران پر دباو بڑھانے کی کوششیں دگنی کر دیں۔

پومپیو نے اردن میں اپنے ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں سب سے بڑا خطرہ داعش اور ایران ہے، ہم ایران پر دباو بڑھانے کے لیے ڈپلومیٹک اور تجارتی کوششیں دگنی کر رہے ہیں اور امریکا کے شام سے فوجیں واپس بلانے سے ایران اور داعش کے خطرے کے انسداد کی کاوشوں کو کوئی ٹھیس نہیں پہنچے گی۔