واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی تحقیقات اور پیوٹن سے ملاقات سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید کر دی ۔
امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی روس کے لیے کام نہیں کیا اور نہ ہی انہیں اپنے ترجمان کے نوٹس کے بارے میں کوئی علم ہے، امریکی میڈیا نے انکے خلاف جھوٹ پر مبنی خبریں چلائی ہیں۔
گزشتہ دنوں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ دو ہزار سترہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی پوٹن سے ملاقات ہوئی تھی اور ٹرمپ نے ثبوت مٹانے کے لیے میٹنگ کے ترجمان کے نوٹس لے کر ضائع کر دیے تھے۔