ٹرمپ کی الیکشن مہم چلانے والے راجر اسٹون کو ایف بی آئی نے گرفتار کر لیا

Last Updated On 25 January,2019 06:27 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدراتی انتخابات کی تحقیقات کرنے والے رابرٹ مولر کی ٹیم سے غلط بیانی کے الزام میں ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی راجر اسٹون کو فلوریڈا سے حراست میں لے لیا۔ راجر پر سات الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

 

امریکی صدر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ 2016ءمیں صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم چلانے والے راجر اسٹون کو ایف بی آئی نے گرفتار کر لیا۔ سپیشل کونسل رابرٹ ملر نے راجر اسٹون پر غلط بیانی اور جھوٹی گواہی سمیت سات الزامات کے تحت فرد جرم عائد کی تھی، جس کے بعد فلوریڈا سے ان کو حراست میں لیا گیا۔

چارج شیٹ کے مطابق راجر اسٹون وکی لیکس سے ڈیموکریٹس کی ہیک شدہ ای میلزتک رسائی چاہتے تھے تاکہ ٹرمپ کی مخالف امیدوار ہیلری کلنٹن کی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے۔