وینزویلا کے صدر ڈٹ گئے، 8 دن میں الیکشن کرانے کا مطالبہ مسترد

Last Updated On 30 January,2019 07:38 pm

کراکس: (دنیا نیوز) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے یورپی ممالک کی جانب سے آٹھ روز میں الیکشن کرانے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ ایک انٹرویو میں مادورو کا کہنا تھا کہ ملک میں آئندہ انتخابات دو ہزار پچیس میں منعقد ہونگے۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر نکولس مادورو کا کہنا تھا کہ یورپ کو ایسے مطالبات کرنے کا کوئی حق نہیں۔ وینزویلا یورپ کا حصہ نہیں، ان کا مطالبہ بے کار ہے۔

فرانس کے صدر میکرون نے بیان دیا تھا کہ وینزویلا میں آٹھ روز کے اندر نئے انتخابات نہ کرائے گئے تووہ اپوزیشن رہنما گوائیڈو کو صدر تسلیم کر لیں گے۔ جرمنی اور اسپین نے بھی فرانسیسی صدر کی حمایت کی تھی۔