الجزائر: دنیا کی تیسری بڑی مسجد کی تعمیر جاری

Last Updated On 31 January,2019 11:27 pm

الجزائر : (دنیا نیوز) الجزائر میں چین کے تعاون سے بننے والی دنیا کی تیسری بڑی مسجد کی تعمیر مکمل ہونے کے قریب ہے۔

افریقی ملک الجزائر میں چینی کمپنی دنیا کی تیسری بڑی جامع مسجد کی تعمیر کر رہی ہے۔ جو اب آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ مسجد کا مینار 265 میٹر بلند بنایا گیا ہے ۔ 

مسجد کی نقشے میں الجزائر کی ثقافت اور طرز تعمیر کے ساتھ ساتھ چینی انداز بھی شامل کیا گیا ہے۔