طرابلس: (دنیا نیوز) لیبیا کے دارالحکومت پر قبضے کیلئے متحارب گروپوں کے درمیان گھمسان کا رن جاری ہے، شہر میں جگہ جگہ دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق جنرل خلیفہ ہفتارکی فورسز دارلحکومت طرابلس کی طرف پیش قدمی کر رہی ہیں، حکومتی فورسز کے ساتھ نیشنل آرمی کی جھڑپیں جاری ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ شہر میں جگہ جگہ دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ شہر میں بڑے انسانی المیے کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے، حالیہ خانہ جنگی میں ایک ہفتے کے دوران 56 افراد ہلاک اور چھ ہزار سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔