طرابلس پر قبضے کی جنگ شدت اختیار کر گئی

Last Updated On 16 April,2019 12:21 pm

طرابلس: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ گورنمنٹ آف نیشنل ایکارڈ اور لیبئین نیشنل آرمی کے جنگجوؤں کے درمیان شہر کے مضافات میں شدید لڑائی جاری ہے۔ باغی رہنما خلیفہ حفتر مصر کی حمایت حاصل کرنے قاہرہ پہنچ گئے ہیں۔

لیبیا میں اقتدار کی جنگ میں مزید تیز ی آ گئی۔ سرکاری فورسز اور باغی جرنیل کی فوج کے درمیان لڑائی سے ہزاروں افراد نقل مقانی پر مجبور ہو گئے۔

طرابلس کے جنوب میں بلندو بالا عمارتوں پر سنائپرز نے پوزیشنز سنبھال رکھی ہیں جبکہ آس پاس کا علاقہ بھی گولیوں کی ترتراہٹ سے گونج رہا ہے۔

ادھر لیبیا کی حکومت کا تختہ الٹنے اور عالمی حمایت کے حصول کے لیے باغی رہنما نے بھی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ خلیفہ حفتر نے مصر کی حمایت حاصل کرنے کے لیے قاہرہ کا رخ کر لیا ہے۔