سوڈان: فوج نے سپریم کونسل میں سویلین اکثریت کو مسترد کر دیا، عوام کا احتجاج

Last Updated On 03 May,2019 03:48 pm

خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈانی فوج نے سپریم کونسل میں سویلین افراد کی اکثریت کو مسترد کر دیا ہے۔ خرطوم میں ہزاروں افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین کا کہنا ہے جب تک سول حکومت تشکیل نہیں پاتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔

سوڈانی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل صلاح عبدالخالق نے مغربی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سپریم کونسل میں سویلین کو برابر کی رکنیت دینےپر غور کر سکتے ہیں لیکن کونسل میں انہیں اکثریت نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب عوامی حکومت نہ بننے پر عوام میں غصہ پایا جاتا ہے جس کے اظہار کیلئے خرطوم میں ہزاروں افراد پھر سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے جب تک سولین حکومت تشکیل نہیں پاتی وہ احتجاج جاری رکھیں گے۔