بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ڈاکٹر ذاکر نائیک پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا دیا

Last Updated On 03 May,2019 04:26 pm

نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کے تحقیقاتی ادارے نے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کر دیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک پر الزام بھارت کی مالیاتی جرائم کو دیکھنے والی انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے لگایا۔ مذہبی سکالر پر 2 کروڑ 80 لاکھ امریکی ڈالر کے غیر قانونی اثاثے بنانے کا الزام ہے جس کی ڈاکٹر ذاکر نائیک تردید کر چکے ہیں۔

دوسری طرف بھارتی انتظامیہ نے ان پر منافرت پھیلانے اور دہشتگردی پر اکسانے کا الزام بھی لگایا ہے۔ ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹریٹ نے عدالت میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کیخلاف چارچ شیٹ دائر کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں کروڑوں ڈالر کے اثاثہ جات کا پتہ چلا ہے جو جرائم کی آمدن سے بنائے گئے ہیں۔ مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اشتعال انگیز تقاریر اور لیکچرز بھارت میں مسلم نوجوانوں کو متاثر کررہے ہیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں پر اکسایا جارہا ہے۔