ویلنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے دیرینہ دوست کلارک گے فورڈ سے منگنی کرلی۔
کیوی وزیراعظم کے دفتر نے بھی جیسنڈا آرڈرن اور ٹی وی میزبان کلارک گے فورڈ کی منگنی کی تصدیق کردی ۔بتایا گیا ہے کہ 38 سالہ جیسنڈا آرڈرن کی 41 سالہ کلارک گے فورڈ سے شادی کی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی تاہم آئندہ برس دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
رپورٹ کے مطابق جیسنڈ ا آرڈرن اپنے دوست کلارک کے ساتھ 2014سے رہ رہی ہیں ۔دونوں نے کبھی اپنے رشتے کو نہیں چھپایا۔
یاد رہے شادی سے پہلے جوڑے کے ہاں گزشتہ سال 21 جون کوایک بیٹی پیداہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایسٹر کے موقع پر ساحل سمندر پر کلارک گے فورڈ نے جیسنڈا آرڈرن کو ہیرے کی انگوٹھی پہناکر منگی کی۔ دونوں نے ایسے وقت میں منگنی کی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے انتخابات میں ایک سال رہ گیا ہے۔