کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے علاقے لمان میں امریکی ڈرون حملے کے دوران 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ایک ایسے گھر پر کیا گیا جہاں مبینہ دہشتگرد موجود تھے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی ڈرون حملے کے دوران مارے جانے والے دہشتگردوں کا تعلق حافظ گل بہادر گروپ سے تھا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق حافظ گل بہادر کا تعلق پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان سے ہے۔ امریکی ڈرون حملے میں حافظ گل بہادر گروپ کے بڑے کمانڈر کے مارے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری طرف افغان صوبے قندوز میں فورسز نے کارروائی کر کے 10 طالبان جنگجو ہلاک کر دیئے جبکہ 15زخمی ہو گئے۔ افغان میڈیا کے مطابق فورسز نے طالبان کے قبضے سے 10 شہریوں کو بازیاب کرالیا۔شہریوں کو چہاردارا ضلع میں طالبان نے جیل میں قید کررکھا تھا۔