افغان فورسز نے کارروائی کر کے 18 طالبان جنگجو مار ڈالے

Last Updated On 14 May,2019 12:42 pm

کابل: (دنیا نیوز) افغانستان کے متعدد علاقوں میں فورسز نے کارروائی کر کے 18 طالبان جنگجو کو مار ڈالا۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغان صوبے قندھار میں فورسز نے 7 طالبان جنگجو ہلاک کئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

دنیا نیوز کے مطابق افغان صوبے فاراح میں فضائی حملہ کے دوران طالبان کا شیڈو ڈسٹرکٹ گورنرحافظ عبدالحق 5 محافظوں سمیت مارا گیا۔ اسی طرح صوبے فاراح میں ایک اور کارروائی کے دوران 6 افغان طالبان جنگجو کو ہلاک کیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران 9 زخمی بھی ہوئے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق جنگجوئوں کے خلاف اس کارروائی کے دوران 3 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔