واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں قومی دن کے حوالے سے تقریبات آج منعقد ہو رہی ہیں، واشنگٹن میں پریڈ کے لیے ٹینک پہنچا دئیے گئے۔ ڈیموکریٹس نے اقدام کو ٹرمپ کا الیکشن اسٹنٹ قرار دے دیا۔
امریکا کا دوسو تینتالیس واں یوم آزادی آج ہے۔ اس سلسلےمیں واشنگٹن میں فوجی پریڈ ہوگی جس میں امریکی جنگی مشینری کی خوب نمائش کی جائے گی۔ ٹینک، جدید لڑاکا طیارے کرتب دکھائیں گے اور جدید ٹیکنالوجی سے تیارکردہ دیگر جنگی ہتھیار بھی پیش کئے جائیں گے۔
امریکی صدور کے زیر استعمال ائیرفورس ون بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، نیشنل مال پر منعقد ہونے والے جشن میں لاکھوں امریکی شرکت کریں گے، ڈیموکریٹس نے اقدام کو ٹرمپ کا الیکشن سٹنٹ قرار دے دیا۔