خرطوم: (دنیا نیوز) سوڈان میں فوجی کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان پاور شیئرنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔ تین سال کے لیے خودمختار عبوری کونسل قا٘ ئم کر دی گئی۔
خرطوم میں دو روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہو گئے، افریقی یونین کی کوششوں سے سوڈان کی ملٹری کونسل اور حزب اختلاف کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت خودمختار کونسل قائم کر دی گئی ہے۔ اس کونسل کا قیام 3 سال کیلئے عمل میں لایا گیا ہے جس میں اختیارات ملٹری اور سویلین رہنماوں کو باری باری ملیں گے۔
فریقین نے معاہدے پراعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے نئے دور کا آغاز قرار دیا ہے۔ اس معاہدے سے ملک میں جاری ہنگامی صورتحال ختم کرنے میں مدد ملے گی جس کے سبب عوام کا جینا محال ہو چکا تھا اور ملکی معیشیت زوال پذیر تھی۔