نیو یارک: (ویب ڈیسک) باہماس میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 7 امریکی شہری ہلاک ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں کان کنی سے وابستہ ارب پتی کرس کلائین بھی مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیریبیئن ریاست باہماس کی رائل پولیس فورس کے مطابق ہیلی کاپٹر گرینڈ کے سے پرواز کے تھوڑی دیر بعد لاپتہ ہو گیا۔ تلاش کے بعد ملبہ پرواز کے مقام سے چند کلومیٹر دور مل گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور تین مرد شامل ہیں مگر ان کے نام ظاہر نہیں کیے جا رہے۔
دوسری طرف امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں کان کنی کی صنعت سے وابستہ ارب پتی امریکی شہری کرس کلائین بھی شامل ہیں۔