ہنڈوراس: (ویب ڈیسک) وسطی امریکی کے ملک ہنڈوراس میں کشتی الٹنے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہی گیروں کے کشتی کو یہ حادثہ پیش آیا۔ اس کشتی میں 73 کے قریب افراد سوار تھے۔
ہونڈراس کی سکیورٹی فورسز کے مطابق حادثہ پویٹرو لمپیرا کے قریب پیش آیا، کیریبین سمندر میں امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے پچپن افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ بچ جانے والے افراد کا کہنا تھا کہ گہرے سمندر میں جھینگا مچھلی پکڑنے کےلیے گئے تھے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، سمندر میں تیز ہواؤں کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ بچ جانے والوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔