نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس رمانا نے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف دائر ہونیوالی درخواست کی فوری سماعت سے انکار کر دیا ہے۔
جسٹس رمانا نے سماعت یہ کہہ کر کرنے سے انکار کر دیا کہ اس کا فیصلہ چیف جسٹس رنجن گگوئی کریں گے۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ہٹانے کی درخواست کی سماعت سے بھی انکار کردیا۔
بھارتی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے کیخلاف منوہر لعل شرما ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
جسٹس رمانا نے استفسار کیا کہ کیا اقوام متحدہ بھارت کی آئینی ترمیم کو روک دیگی؟
جس پر درخواست گزار نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس ایسا اختیار نہیں ہے۔
ابتدائی سماعت کے بعد جسٹس رمانا نے درخواست کی فوری سماعت سے انکار کردیا اور کہا کہ اس کی سماعت کیلئے تاریخ چیف جسٹس رنجن گگوئی مقرر کریں گے۔