مصر میں‌ تیل کی پائپ لائن میں آتشزدگی، 6 افراد ہلاک

Last Updated On 15 November,2019 05:07 pm

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر کی البحیرہ گورنری میں تیل کی پائپ لائن میں لگنے والی آگ کے باعث 6 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے جنہیں‌ ہسپتال منتقل کر کے پائپ لائن سے تیل کا اخراج روک دیا گیا.

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصری وزارت صحت و آبادی کے ترجمان ڈاکٹر خالد مجاہد نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد متاثرہ مقام پر زخمیوں کو کفر الداور جنرل ہسپتال اور اتی البرود اور دامانور ایجوکیشنل ہسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر صحت و آبادی ڈاکٹر ہالہ زید نے واقعے کے فوری بعد وزارت صحت کے سیکرٹری کو زخمیوں کے لیے تمام ضروری طبی امداد فراہم کرنے اور انہیں علاج کی ہرممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب تیل پائپ لائن میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ آخری اطلاعات تک تیل پائپ لائن سے تیل کے اخراج کو روک دیا گیا تھا تاہم اس کی مرمت جاری ہے۔
 

Advertisement