حفاظتی لباس کی کمی، پلاسٹک کی برساتی یا رین کوٹ عطیہ کریں: جاپانی میئر کی اپیل

Last Updated On 15 April,2020 08:38 pm

ٹوکیو: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کی طرح جاپان میں بھی کورونا وائرس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،جبکہ حکومت کی طرف سے اس بحران پر قابو پانے کے لیے سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں، اُدھر شہر اوساکا میں شہریوں سے پلاسٹک کی برساتی یا رین کوٹ عطیہ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ ہسپتال میں طبی عملے کی مدد ہوسکے جن کے پاس حفاظتی لباس کی کمی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق شہر کے میئر نے کہا ہے کہ کچھ عملہ کوڑے کی تھیلیاں پہننے پر مجبور ہے۔ اگر ڈاکٹر بیمار ہوتے ہیں تو ہم کورونا کو شکست نہیں دے سکتے۔ حفاظتی سامان کی قلت ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شہر کی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ اس کام میں بڑی عمر کے افراد کے لیے ہر قسم اور رنک کی برساتی قابل قبول ہوگی۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو کے بعد سب سے زیادہ متاثرین اوساکا میں ہیں۔ یہاں 900 کے لگ بھگ متاثرین موجود ہیں۔

جاپان میں اب تک 8000 سے زیادہ متاثرین اور 146 اموات کی تصدیق ہوچکی ہے۔
 

Advertisement