جی 20 ممالک کا غریب ملکوں سے قرضوں کی وصولی موخر کرنے کا فیصلہ

Last Updated On 15 April,2020 09:15 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) جی 20 ممالک نے غریب ملکوں سے قرضوں کی وصولی موخر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مشترکہ بیان سامنے آیا ہے۔

عالمی مالیاتی اداروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے غریب ممالک کو کورونا سے نمٹنے میں آسانی ہوگی۔

آئی ایم ایف کے ایم ڈی کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک اور دیگر ادارے غریب ملکوں کی مدد کے لیے 200 ارب ڈالر ریلیز کرنے پر کام کر رہے ہیں، غریب ممالک کورونا کے خلاف جتنا خرچ کر سکتے ہیں کر لیں لیکن اس کی رسید ضرور اپنے پاس رکھیں۔
 

Advertisement