سعودی عرب میں پہلا روزہ 24 اپریل جمعہ کو ہونے کا امکان

Last Updated On 21 April,2020 06:25 pm

ریاض: (روزنامہ دنیا) سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے

سربراہ ادارہ فلکیات شرف سفیانی نے کہاہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کا قوی امکان ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شرف سفیانی نے کہاکہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند جمعرات کی شام نظر آنے کا امکان ہے ، اس لیے پہلا روزہ جمعہ 24 اپریل کو ہونے کی امید ہے ۔حرمین جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ اعلیٰ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں رمضان المبارک سے متعلق منصوبے ، تمام انتظامات اور لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا