دنیا بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 332 ہو گئی

Last Updated On 12 May,2020 09:47 am

پیرس: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 332 ہو گئی، برازیل میں مزید 502، فرانس میں 263، برطانیہ میں 210 اموات ہوئیں۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو سو پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

 

 

دنیا میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گذشتہ روز مزید 3 ہزار 403 افراد لقمہ اجل بنے۔ برازیل میں مزید 502 ہلاکتیں ہوئیں، تعداد 11 ہزار 625 ہو گئی۔

فرانس میں مزید 263 افراد لقمہ اجل بنے، تعداد 26 ہزار 643 ہو گئی۔ برطانیہ میں مزید 210 اموات ہوئیں، تعداد 32 ہزار 65 ہو گئی۔ اٹلی میں 179 اسپین اور کینیڈا میں 123، بھارت میں 82، ترکی میں 55 اور ایران میں 45 اموات ہوئیں۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانس نے کہا ہے جو لوگ گھر سے کام نہیں کر سکتے ہیں وہ کام پر واپس جا سکتے ہیں، غیر ضروری باہر نکلنے والوں کو سو پاؤنڈ جرمانہ ہوگا۔

یونیسیف نے بحران اور عالمی وبا سے متاثرہ بچوں کی امداد کے لیے 1.6 ارب ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔