کابل: (دنیا نیوز) افغانستان میں امن مذاکرات کی راہ سے ایک اور رکاوٹ دور ہو گئی۔ طالبان نے افغان حکومت کی فراہم کردہ لسٹ کے مطابق تمام قیدی رہا کر دیئے۔
افغان خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان نے معاہدے پر عمل کرتے ہوئے افغان حکومت کے مزید 82 قیدی رہا کر دیئے۔ افغان حکومت کے 1 ہزار 5 قیدی رہا کر چکے ہیں۔
دوسری طرف افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان کی جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے 500 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کردیا، طالبان قیدی 4 روز میں رہا کر دیئے جائیں گے۔
اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان کی قیدیوں کی فہرست میں موجود400 قیدیوں کو رہا کرنا میرے اختیار میں نہیں، طالبان کے 400 قیدیوں کی رہائی سے متعلق گرینڈ جرگہ بلا لیا، طالبان کے 400 قیدی سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔