کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پرحکام نے رپورٹ جاری کر دی ،6 کروڑ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہوا۔
آسٹریلیا کے علاقوں سڈنی، کینبرا اور جنوبی ساحلی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ پر حکام کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس سے سیکڑوں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ 3 ہزار سے زائد گھر تباہ، 6 کروڑ ایکڑ رقبہ جل کر راکھ ہو ۔33 افراد ہلاک اور لاکھوں جانور مر گئے۔