کیف: (دنیا نیوز) یوکرین میں ڈرائیور نے راہگیروں پر گاڑی چڑھا دی،، دو افراد ہلاک ہوگئے ،
پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کردی، حکام کے مطابق 67 سالہ ڈرائیور نے لینڈ روور گاڑی دارالحکومت کیف میں واقع آزادی اسکوائر پر چڑھا دی، تیز رفتار گاڑی نے راہگیروں کو ٹکر ماری جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک متعدد زخمی ہوئے۔