ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کورعائت مل گئی، ریاض نے صہیونی ریاست کی کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی۔
وائٹ ہاؤس کے سینئر حکام کی جانب سے بیان میں تصدیق کی گئی کہ سعودی عرب نے اسرائیل کی کمرشل پروازوں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر کی سعودی حکام سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔