نائیجیریا: بوکو حرام نے 300 سے زائد طالبعلموں کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی

Published On 15 December,2020 08:35 pm

نائیجر: (دنیا نیوز) شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا میں تین سو سے زائد سکول طالب علموں کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے آڈیو پیغام کے ذریعے اغوا کی ذمہ داری قبول کی، جمعہ کو ریاست کتسینا کے ایک سکول کے بچوں کو اغوا کیا گیا تھا، چند طالبعلم دہشت گردوں کے چنگل سے بھاگ گئے تھے، تاہم320 سکول طالب علم تاحال لاپتہ ہیں۔