نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کسانوں کا احتجاج 21 ویں روز بھی جاری ہے، کسان رہنماؤں نے مظاہروں کے دوران مرنے والوں کی یاد میں 20 دسمبر کو یومِ سوگ منانے کا اعلان کردیا۔
بھارت میں احتجاج کے دوران اب تک 20 کسان مارے جا چکے ہیں، کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ 20 دسمبر کو ہر گاؤں میں جان دینے والے کسانوں کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
بھارت میں کاشتکاروں کےمظاہروں سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، مودی کے غلط فیصلوں کے سبب ملک کو روزانہ تین ہزار پانچ سو کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔
اس سے قبل مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاون نافذ کرنے پر دنیا بھر میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے، عالمی میڈیا نے بھارت کے بین الاقوامی دہشتگرد نیٹ ورک سے رابطوں سے متعلق رپورٹس جاری کی ہیں جبکہ اقوام متحدہ نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔