اماراتی کمپنی کی صرف 13 ڈالر میں فضائی سفر کی نئی پیشکش

Published On 18 February,2021 09:33 pm

متحدہ عرب امارات کی 'ویز ایئر ابو ظبی' فضائی کمپنی نے امارات اور مصر کے درمیان صرف 13 ڈالر کی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ میں چھپنے والی خبر کے مطابق ویز ایئر ابو ظبی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ابوظبی سے مصر کے شہر سکندریہ تک فضائی سفر کے 2500 ٹکٹ جاری کر رہی ہے۔

ایک ٹکٹ کی مالیت 49 اماراتی درہم یا 13 اعشاریہ 34 امریکی ڈالر ہوگی۔

یہ پیشکش کمپنی کی طرف سے مصر کے ساتھ فضائی سروس کے افتتاح کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر کی سہولت کے لیہ یہ ٹکٹیں 22 فروری سے دستیاب ہوں‌ گی۔

تاہم سکندریہ اور ابو ظبی میں سستے ٹکٹ کی سہولت سے صرف ایک بار فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور ٹکٹوں کی تعداد ختم ہونے کے بعد یہ سہولت بھی ختم ہو جائے گی۔