کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران 625 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان رہا، سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری سے زیادہ حصص فروخت کرکے منافع کمانے کو ترجیح دی۔
یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 625 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 46 ہزار 142 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج ہونے والی مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے 90 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔
سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق بڑی کمپنیوں کے مالی نتائج خراب آنے کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد کو دھچکا لگا، جس کے باعث مارکیٹ میں حصص کی فروخت کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔