روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے گرنے لگی

Published On 18 February,2021 03:59 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت ایک مرتبہ پھر تیزی سے گرنے لگی۔ ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں 140 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں معاشی اعشاریے کے حوالے سے اچھی خبروں، مسلسل بڑھتے ہوئے ترسیلات زر اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے اثرات روپے پر پڑنے لگے، جس کے باعث روپیہ تگڑا ہو رہا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 33 پیسے سستا ہو گی، قیمت 159 روپے 26 پیسے سے گر کر 158 روپے 93 پیسے ہو گئی ہے۔

یکم فروی سے اب تک ڈالر ایک روپیہ 29 پیسے سستا ڈالر سستا ہونے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 140 ارب روپے کمی ہوئی ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے سستا ہوااور نئی قیمت 159 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔
 

Advertisement