فی تولہ سونا مزید 100 روپے سستا

Published On 18 February,2021 04:30 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک سو روپے کی تنزلی ریکارڈ کی گئی۔

xتفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کے دوران چار امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 785 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت 1 لاکھ 10 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف دس گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کی کمی دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 478 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا اور قیمتیں بالترتیب 1380 روپے اور 1183.12 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔