واشنگٹن: (دنیا نیوز) جوبائیڈن نے ایک اعشاریہ نو ٹریلین ڈالر کے کورونا ریلیف پیکج پر دستخط کردئیے۔ امریکی صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ 4 جولائی امریکا میں کورونا سے آزادی کا دن ہو گا۔
کورونا ریلیف منصوبے پر دستخط کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ تمام ریاستیں یکم مئی تک بالغ افراد کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بل کے ذریعے متوسط طبقے کو دوبارہ قدموں پر کھڑا کیا جائے گا۔
امریکی صدر کے دستخط کے بعد کورونا ریلیف پیکج نافذ العمل ہوگیا ہے۔