سمندری طوفان ٹاؤٹے کا بھارتی گجرات کا رخ کرنے کا امکان، کرناٹکا میں 6 افراد ہلاک

Published On 17 May,2021 11:06 am

نئی دہلی: (دنیا نیوز) سمندری طوفان ٹاؤٹے کا ممبئی کے ساحل سے گجرات کی طرف جانے کا امکان ہے، شہر میں امدادی ٹیمیں تعینات کر دی گئیں، بارشوں اورطوفان سے کرناٹکا میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

سمندری طوفان کے پیش نظر بھارتی بحریہ، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس، سیلاب بچاؤ یونٹ کی ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں، بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ طوفان 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے جس میں مزید شدت کا امکان ہے، شہر میں ہسپتالوں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ 500 کورونا مریض دیگر شہروں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب کرناٹکا میں بارش اورطوفان کےدوران مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔