روم: (دنیا نیوز) پوپ فرانسس کے نام پر بھیجے گئے لفافے میں سے پستول کی 3 گولیاں نکلی ہیں، سکیورٹی حکام نے لفافے کو فوری طور پر ضبط کر لیا۔
اطالوی شہر میلان سے پوپ فرانسس کے نام پر ان کی رہائش گاہ کے پتہ پر نامعلوم افراد کی جانب سے لفافہ میل باکس میں رکھا گیا جس میں سے پستول کی تین گولیاں نکلیں، واقعے کی اطلاع ڈاکیے نے میل باکس کی تلاشی کے دوران دی۔
سکیورٹی حکام نے اس لفافے کو فوری طور پر ضبط کرلیا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔