جموں:(روزنامہ دنیا) بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں ہیلی کاپٹر حادثے کے دوران 2 لاپتہ پائلٹوں کی تلاش کے لیے عالمی مدد طلب کر لی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دفاعی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل دیویندر آنند کا کہنا تھا کہ پائلٹوں کی تلاش کے لیے بھارتی فوج، بحریہ ، فضائیہ ، این ڈی آر ایف ، ایس ڈی آر ایف ، این جی اوز ، ریاستی پولیس ، ڈیم اتھارٹی اور ملک بھر سے پرائیویٹ فرموں کی مہارت اور ساز و سامان بھی حرکت میں ہے۔
لیفٹیننٹ کرنل آنند نے کہا کہ سرچ آپریشن کے جلد اختتام کے لیے "ماہرین ، خصوصی آلات اور غوطہ خور کام کر رہے ہیں، بین الاقوامی مدد بھی طلب کی گئی ہے ۔