کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان نے ایک اور نائب وزیراعظم سمیت مزید کئی افراد کو سول اور ملٹری عہدوں پر تعینات کردیا ہے،
افغان طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات و نشریات ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ نئی تعیناتیاں طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کے حکم پر کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ طالبان نے افغانستان میں تیسرے نائب وزیر اعظم تعینات کر دیئے ہیں ، مولوی عبدالکبیر کو سیاسی امور کے لئے نائب وزیر اعظم مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام حنفی بھی نائب وزیر اعظم کے فرائض انجام دے رہے ہیں، طالبان قیادت نے کئی افراد کو کور کمانڈر بھی تعینات کردیا ہے۔