دوحہ میں طالبان رہنماؤں کے آج یورپی یونین نمائندوں سے مذاکرات

Published On 12 October,2021 01:42 pm

دوحہ: (دنیا نیوز) دوحہ میں طالبان رہنماؤں کے آج یورپی یونین کے نمائندوں سے مذاکرات ہو رہے ہیں، افغان بحران پر اٹلی میں جی 20 کا خصوصی اجلاس بھی آج ہو رہا ہے۔

دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان حکومت کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی نے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔ سب کے ساتھ متوازن تعلقات چاہتےہیں تاہم کسی فریق کی طرف سے افغانستان کےاندرونی معاملات میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکی وفد سے حالیہ ملاقات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
 

Advertisement