نیویارک: سب وے اسٹیشن میں فائرنگ، 13 افراد زخمی

Published On 12 April,2022 10:30 pm

نیویارک:(دنیا نیوز) امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں سب وے اسٹیشن میں فائرنگ سے 13افراد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بروکلین میں تھرٹی سِکس سٹریٹ سب وے اسٹیشن میں پیش آیا۔

نیویارک فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اسٹیشن میں دھواں بھی محسوس کیا گیا، امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسٹیشن سے متعدد دھماکہ خیز ڈیوائسز بھی قبضے میں لی گئی ہیں، تاہم حملہ آور ابھی تک پولیس کی گرفت میں نہیں آسکا۔