جنوبی افریقہ: فائرنگ کے دومختلف واقعات، 18 افرادہلاک

Published On 10 July,2022 04:20 pm

جوہانسبرگ: (دنیا نیوز) جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دومختلف واقعات میں اٹھارہ افرادہلاک،گیارہ زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق پیٹرمیرٹزبرگ میں بار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں چارافرادہلاک ہوئے، آٹھ زخمی ہوگئے۔

ایک اورواقعہ جوہانسبرگ کے سویٹو ٹاؤن شپ کے ہوٹل میں پیش آیا،جہاں فائرنگ کے نتیجے میں چودہ افرادہلاک ہوگئے۔تین کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ گروپ کے ٹیکسی میں آکر حملہ آورہونے کی اطلاعات موجود ہیں جس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
 

 
Advertisement