پرتگال کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، پندرہ جولائی تک ہنگامی حالت کا اعلان

Published On 11 July,2022 09:42 am

لزبن: (دنیا نیوز) پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ گیارہ سے پندرہ جولائی تک ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنگل کی آگ شمالی اور وسطی پرتگال میں پھیل رہی ہے۔ آگ پر قابو پانے کیلئے تین ہزار فائر فائٹرز اور ساٹھ سے زیادہ طیارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بارہ فائر فائٹرز اور سترہ شہری آگ کی وجہ سے زخمی ہو چکے ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔
 

Advertisement