کیف (دنیا نیوز) یوکرینی فوج نے تیزترین کارروائیوں کے بعد 3 ہزارمربع کلو میٹر کا علاقہ دوبارہ حاصل کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیف نے مشرقی یوکرین میں کارروائیاں تیز کردی ہیں جس کے بعد فورسزکی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے تین ہزارمربع کلومیٹر کا رقبہ دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔
اس سے قبل 2 ہزارمربع کلومیٹررقبے پر قبضے کا دعویٰ سامنے آیا تھا، یوکرینی وزیردفاع نے کہا ہے کہ علاقوں کا دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کے دفاع کیلئے تیار رہنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اگر ان دعوؤں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کیئو کی افواج نے 48 گھنٹوں کے اندر اپنے حاصل کردہ علاقے میں تین گنا اضافہ کر لیا ہے۔